بلند عمارتوں کی نگری دبئی میں اپنی نوعیت کی پہلی عجوبہ عمارت کی تعمیر کا اعلان ہو گیا

بلند عمارتوں کی نگری دبئی میں اپنی نوعیت کی پہلی عجوبہ عمارت کی تعمیر کا ...
بلند عمارتوں کی نگری دبئی میں اپنی نوعیت کی پہلی عجوبہ عمارت کی تعمیر کا اعلان ہو گیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے چھوٹی مصنوعا ت بنانے کے بارے میں تو آپ جانتے ہو ں گے لیکن اب کمپنیاں عمارتوں کو بھی 3 ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تخلیق کرنے لگیں اور حیرت انگیز عجائب کی سرزمین دبئی اس میدان میں بھی دنیا پر سبقت لے گئی ہے کیونکہ یہاں دنیا کی پہلی 3 ڈی پرنٹڈ کثیر المنزلہ عمارت بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی پہلی 3 ڈی پرنٹڈکثیرالمنزلہ عمارت بنانے کا فیصلہ کنسٹرکشن ٹیکنالوجی کمپنی کیز نے کیا ہے ، جو ”کرین پرنٹی“ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیرات کے نئے دور کا آغاز کرنے والی ہے۔ کمپنی اس مقصد کے لئے اضافی یونٹس والی خصوصی کرینوں کا استعمال کرے گی جو 250 فٹ اور اس سے بھی بلند عمارتوں کی 3 ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تعمیر کے لئے خصوصی طور پر تیار کی جائیں گی۔ کمپنی کے سی ای او کرس کیلسی کا کہنا تھا جب ہم نے پہلی بار تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں سوچا تو ہمارا خیال تھا کہ ہم صرف گھر اور کم بلندی والی عمارتیں ہی بنائیں گے۔ ڈویلپر ہم سے پوچھتے رہتے تھے کیا اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کثیر المنزلہ عمارتیں بھی بنائی جاسکتی ہیں۔ اس بات سے ہمیں بلند عمارتوں کی تعمیر کے لئے اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر تحقیق کرنے کے لئے رہنمائی ملی۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم کثیر المنزلہ عمارتیں اتنی رفتار سے تعمیر کرسکیں گے کہ جس کا پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...