بھارت : نوجوان چور گرلز ہاسٹل سے طالبات کا زیر جامہ پہن کر فرار

بھارت : نوجوان چور گرلز ہاسٹل سے طالبات کا زیر جامہ پہن کر فرار
بھارت : نوجوان چور گرلز ہاسٹل سے طالبات کا زیر جامہ پہن کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلورو(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں چوری کی انوکھی واردات ،وویمن کالج میں داخل ہونے والا مبینہ چور طالبات کا زیر جامہ پہن کر فرار ہو گیا ۔ 

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلورو میں مہارانی آرٹس ، کامرس اینڈ مینجمنٹ کالج برائے خواتین کے ہاسٹل میں گھسنے والا نوجوان چور لڑکیوں کا زیر جامہ پہن کر چلتا بنا تاہم ہاسٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے ان مناظر کو قید کر لیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ۔واقعے کے بعد ہوسٹل انتظامیہ نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص رات کے اوقات میں مسلسل ہوسٹل میں داخل ہو کر سوکھنے کیلئے رکھے طالبات کے کپڑے پہن کر فرار ہو رہا ہے۔

بھارتی ماڈل نے  خودکشی کر لی، وجہ ایسی کہ جانکر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

انتظامیہ نے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مہیا کر دی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کپڑوں کے بغیر رات کی تاریکی میں ہوٹل کے احاطے میں داخل ہو کر طالبات کے کپڑے پہن رہا ہے تاہم اس دوران سیکیورٹی گارڈ اس کا تعاقب بھی کرتا ہے مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔
کالج کی پرنسپل نے میڈیا کو بتایا کہ اس نوجوان کو اکثر اوقات ہاسٹل کے احاطے میں دیکھا جاتا تھا مگر یہ اس کا روز کا معمول نہیں تھا ۔ ”ہماری لڑکیوں نے اسے دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں داخل ہوتے بھی دیکھا ہے “۔

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی پی سی بی کا کام ۔۔۔نجم سیٹھی نے واضح پیغام دیدیا 

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل لڑکیوں نے اسے دیکھ کر شور مچایا جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا اور اس کے بعد سے اسے ہاسٹل کے اردگر د نہیں دیکھا گیا تاہم اچانک اسے فروری میں دیکھا گیا اور ایک لڑکی نے کہا ہے کہ ملزم نے طالبات کے ایک درجن سے زائد زیر جامہ چرائے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -