آئی ٹی پارک کیلئے پاکستان کوریا بینک کے درمیان معاہدہ،10 ارب روپے لاگت آئے گی

آئی ٹی پارک کیلئے پاکستان کوریا بینک کے درمیان معاہدہ،10 ارب روپے لاگت آئے گی
آئی ٹی پارک کیلئے پاکستان کوریا بینک کے درمیان معاہدہ،10 ارب روپے لاگت آئے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ٹی پارک کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری تقریب میں کوریا اور پاکستان کے درمیان کراچی اور لاہور میں آئی ٹی پارکس کیلئے معاہدہ کیا گیا جس کیلئے کورین بینک معاہدے کے تحت پاکستان کو 10 ارب روپے قرض فراہم کرے گا۔تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے شرکت کی۔آئی ٹی پارک ملک کا پہلا جدید ترین پارک ہوگا جس میں 5 ہزار آئی ٹی ماہرین کے بیٹھنے کی جگہ میسر ہوگی۔اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کورین بینک سے معاہدے کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کا وژن پورا کرنے میں مدد ملے گی،کوریا نے پہلے پاکستان میں موٹروے منصوبے میں مدد کی تھی۔

’میری شادی تھی، بکنگ کنفرم کرنے شادی ہال کال کی تو انہوں نے بتایا کہ میری ساس نے۔۔۔‘ دلہن کے ساتھ ساس نے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی