فائر فائٹر نے ’غلطی‘ سے ساتھ لے جانےو الے دھونی کے فونز واپس لوٹادئیے

فائر فائٹر نے ’غلطی‘ سے ساتھ لے جانےو الے دھونی کے فونز واپس لوٹادئیے
فائر فائٹر نے ’غلطی‘ سے ساتھ لے جانےو الے دھونی کے فونز واپس لوٹادئیے

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے چوری ہونے والے موبائل فونز برآمد ہوگئے، پولیس کے مطابق ایک فائر فائٹر ’غلطی‘ سے انہیں اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ یاد رہے کہ وجے ہزاری ٹرافی میچ کے لئے مہندرا سنگھ دھونی جھارکھنڈ کی ٹیم کے ساتھ دوارکا کے ’ویلکم‘ ہوٹل میں ٹھہرے تھے جہاں پر آگ لگنے سے انہیں باہر نکلنا پڑا، ان کی غیر موجودگی میں تین موبائل فون کمرے سے غائب ہوگئے، جس کی ایف آئی آر انہوں نے درج کرائی تھی، اب پولیس نے وہ موبائلز برآمد کرلئے۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ آگ بجھانے کے لئے آنے والے عملے کے ایک فرد نے غلطی سے فونز اٹھائے تھے، اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ کس کےہیں، اس نے موبائل فونز واپس کردئیے ہیں۔

مزید : کھیل