گلوکار امانت علی دلہنیا سارہ منظور بیاہ کر گھر لے آئے

گلوکار امانت علی دلہنیا سارہ منظور بیاہ کر گھر لے آئے
گلوکار امانت علی دلہنیا سارہ منظور بیاہ کر گھر لے آئے

  



لاہور (ویب ڈیسک ) گلوکار امانت علی گزشتہ روز اپنی دلہنیا سارہ منظور کو بیاہ کر گھر لے آئے۔ اس موقع پر دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب شریک تھے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار امانت علی لیموزین گاڑی سجا کر ڈیفنس سے گلبرگ کے علاقہ میں پہنچے تو وہاں ان کا استقبال سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور ان کی اہلیہ نے کیا۔ 

واضح رہے کہ امانت علی کی اہلیہ سارہ منظور ، سابق گورنر کی بھتیجی ہیں۔ اس موقع پر امانت علی کے بھائی اور قریبی رشتے داروں نے رقص بھی کیا۔یاد رہے کہ امانت علی کی دعوت ولیمہ 22 مارچ کو لاہور اور 24 مارچ کو فیصل آباد میں ہو گی۔‎

مزید : تفریح


loading...