خاوند سے جھگڑا ‘ خاتون بچی سمیت خودکشی کیلئے ٹرین تلے لیٹ گئی‘ سیدھا لیٹنے کے باعث ٹرین اوپر سے گزر گئی ‘ پولیس نے دارالامان بھجوایا

خاوند سے جھگڑا ‘ خاتون بچی سمیت خودکشی کیلئے ٹرین تلے لیٹ گئی‘ سیدھا لیٹنے ...
خاوند سے جھگڑا ‘ خاتون بچی سمیت خودکشی کیلئے ٹرین تلے لیٹ گئی‘ سیدھا لیٹنے کے باعث ٹرین اوپر سے گزر گئی ‘ پولیس نے دارالامان بھجوایا

  



لودھراں(ویب ڈیسک) خاوند سے جھگڑے پر دلبرداشتہ چار بچوں کی ماں نے 11 ماہ کی بیٹی کے ہمراہ ٹرین تلے آخر خودکشی کی کوشش کی ۔

مقامی اخبار کے مطابق جلالپور پیر والہ کی رہائشی 26سالہ تسلیم بی بی کی شادی جلالپور پیروالہ میں ہوئی۔ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے بڑھتے گئے۔ اور تسلیم دلبرداشتہ ہو کر 11 ماہ کی بچی سمیت لودھراں سٹیشن پر آگئی اور ٹرین کے نیچے لیٹ کر خودکشی کرنا چاہی لیکن پٹڑی کے درمیان میں سیدھا لیٹنے کے باعث خوش قسمتی سے مال گاڑی اوپر سے گزرگئی اور دونوں ماں بیٹیاں بچ گئیں۔ اردگرد موجود لوگوں نے آکر انہیں اٹھا یا اور سٹی پولیس کو مطلع کر دیا۔ پولیس نے خاتون کو بچی سمیت لودھراں دارالامان میں بھجوادیا ہے۔‎

ظلم کی انتہا، دادا نے اپنی دس سالہ پوتی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا

مزید : لودھراں


loading...