پیرس ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد نہیں نشئی نکلا
پیرس (ویب ڈیسک) پیرس ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے کا ڈراپ سین، زید بن بلقاسم دہشتگرد نہیں بلکہ نشئی نکلا۔
تفصیل کے مطابق پیرس کے اورلی ائیرپورٹ پر فوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش میں مارا گیا۔ زید بن بلقاسم اس وقت منشیات اور شراب کے نشے میں تھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے فرانسیسی جوڈیشل ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ زید بن بلقاسم ہفتے کے روز نشے کی حالت میں تھا۔ زید بن بلقاسم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زید بن بلقاسم کے خون میں شراب اور کوکین پائی گئی۔ اس سے پہلے زید کے والد نے بھی کہا تھا کہ ان کا بیٹا دہشتگرد نہیں تھا بلکہ وہ نشے میں تھا۔
ایف بی آئی نے اوبامہ کے حکم پر ٹرمپ کے فون ٹیپ نہیں کئے: جیمز کومی
زید کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اس سے قبل چوری کے جرم میں جیل جاچکا تھا تاہم وہ دہشتگرد ہر گز نہیں تھا۔ اس دن بھی وہ نشے اور منشیات کے زیر اثر تھا۔ اس سے پہلے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم نے نعرہ لگایا تھا کہ وہ اللہ کی راہ میں جان دے گا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والے زید کے والد، بھائی اور کزن کو ہفتے کے روز پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد میں تینوں کو رہا کردیا گیا۔