پی آئی اے کی فلائٹ ارم عظیم فاروق کو اسلام آباد چھوڑ کر لاہور روانہ، سامان پہنچادیا

پی آئی اے کی فلائٹ ارم عظیم فاروق کو اسلام آباد چھوڑ کر لاہور روانہ، سامان ...
پی آئی اے کی فلائٹ ارم عظیم فاروق کو اسلام آباد چھوڑ کر لاہور روانہ، سامان پہنچادیا

  



اسلام آباد (صباح نیوز) پی آئی اے کے کارناموں میں مزید اضافہ ہوگیا قومی ایئر لائن کی فلائٹ سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کو اسلام آباد میں چھوڑ کر لاہور روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کو چھوڑ تے ہوئے ان کا سامان لاہور پہنچادیا ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے پہلے صبح نو بجے کا بتایا پھراطلاع دیئے بغیر سات بجے فلائٹ کو روانہ کردیا ۔

مریم نواز نے ٹویٹر پرنوازشریف کی قطر کے سابق امیر امیر شیخ حمد بن خلیفہ ال تھانی کے ساتھ جہاز میں بنائی گئی تصاویر جاری کر دیں

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارم عظیم صبح ساڑھے چار بجے ایئرپورٹ پہنچیں انہیں ایئر لائن کی جانب سے بورڈنگ پاس بھی دیا گیا اور ان کا سامان جہاز میں لوڈ کرایا گیا مگر یہ خود جہاز میں سوار نہ ہوئی۔

مزید : اسلام آباد


loading...