پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا
پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو پسند کی شادی کرنے والی نے 2 ماہ بعد ہی شوہر کے ہمراہ جانے سے انکار کر دیا ۔ مناواں کے رہائشی سلمان خالد کی حبس بے جا کی درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے دو ماہ قبل ثوبیہ پروین سے پسند کی شادی کی تھی جس سے اس کے والدین کو اختلاف تھا ۔ اب ثوبیہ کو اس کے گھر والوں نے محبوس کر رکھا ہے لہٰذا اسے بازیاب کروا کراس کے ہمراہ روانہ کیا جائے۔

گزشتہ روز ثوبیہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بزرگوں میں باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ لہٰذا اب وہ سلمان کے ساتھ نہیں جانا چاہتی بلکہ اپنے والدین کے ہمراہ جانا چاہتی ہے ۔ جس پر عدالت نے درخواست نمٹادی ۔‎

مزید : لاہور


loading...