”جاﺅ اور باتھ روم میں اپنا دماغ خالی کرو۔۔۔“ شاہ رخ خان کا ایسا روپ سامنے آ گیا جو آج سے پہلے کسی نے نہ دیکھا تھا، مداح بھی ہکا بکا رہ گئے

”جاﺅ اور باتھ روم میں اپنا دماغ خالی کرو۔۔۔“ شاہ رخ خان کا ایسا روپ سامنے آ ...
”جاﺅ اور باتھ روم میں اپنا دماغ خالی کرو۔۔۔“ شاہ رخ خان کا ایسا روپ سامنے آ گیا جو آج سے پہلے کسی نے نہ دیکھا تھا، مداح بھی ہکا بکا رہ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہمیشہ ہی مداحوں کے ساتھ بہترین سلوک روا رکھا ہے اور مداح بھی انہیں دل و جان سے چاہتے ہیں لیکن اب شائد وہ بھی بدل گئے ہیں کیونکہ اب مداحوں نے ان کا ایک ایسا روپ دیکھ لیا ہے جو آج سے پہلے کسی نے نہ دیکھا تھا۔

”رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی مزید ویڈیوز لیک ہو گئیں۔۔۔ “ اور اس مرتبہ تو آواز بھی آ رہی ہے، کیا کر رہے ہیں اور کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ ساری حقیقت سامنے آ گئی

شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو کھلے عام اپنے دماغ میں موجود باتیں کرنے پر متنبہ کیا ہے۔ جی ہاں! آپ نے بالکل صحیح پڑھا ہے کیونکہ انہوں نے حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کی جانب سے منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے خیال سے آج کے دور میں ہر شخص کو مہذب، مہربان اور ذرا جھک کر رہنا چاہئے۔ میں آپ کو اپنے ذہن کی باتیں کرنے کی آزادی نہیں دے رہا، اپنے دماغ کی باتیں کریں لیکن آج دنیا مختلف ہو گئی ہے۔ باتھ روم میں اپنا دماغ خالی کریں۔“

لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو سزا کے طور پر جنس تبدیل کر کے خواتین کی جیل بھیج دیا گیا

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کسی کو ”شٹ اپ“ کہنے کا بہترین طریقہ کیا ہے تو انہوں نے وانکھڑے سٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے نزدیک ’چپ رہو‘ ٹھیک ہے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔ میں نے اپنے اہل خانہ سے وعدہ کیا ہے کہ میں سٹیج پر اس طرح کی باتیں کر کے مشکل میں نہیں پڑوں گا۔“

مزید : تفریح


loading...