2007 ءمیں پرویز مشرف انڈرہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے ،میں نے انکار کردیا:وزیراعظم نواز شریف

2007 ءمیں پرویز مشرف انڈرہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے ،میں نے انکار کردیا:وزیراعظم ...
2007 ءمیں پرویز مشرف انڈرہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے ،میں نے انکار کردیا:وزیراعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2007میں پرویز مشرف انڈرہینڈ ڈیل کرنا چاہتے تھے، میں نے انڈرہینڈ ڈیل کرنے سے انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم نے اس بات کا انکشاف کیا کہ سابق صدر پرویز مشر ف نے میرے ساتھ انڈر ہینڈ ڈیل کرنے کیلئے بلواسطہ پیغام بھیجا کہ وہ معاملات طے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر میں نے انڈر ہینڈ ڈیل کرنے سے منع کردیا، خفیہ ڈیل پر یقین نہیں رکھتا، اللہ نے اسی لیے ہمیشہ سرخرو کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم برے حالات میں پاکستان سے گئے تھے زبردستی بھیجا گیا واپس بھی آنا چاہتے تھے مگر آنے نہیں دیا گیا ۔ آج مشرف چاہنے کے باوجود پاکستان نہیں آسکتے،یہی مکافات عمل ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی رہنماﺅ ں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارلیمانی ذمےداری ادا کرنے کیلیے آج پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنائیں، موجودہ دور کٹھن تھا،لیکن چیلنجز کو قبول کیا، 1999والا دور نہیں اورگزشتہ 4برسوں میں بہت محنت کرنا پڑی۔ ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں چاروں صوبوں کے دورے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ آئندہ عام انتخابات کی بھرپور طریقے سے تیاری کی جائے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے نعرے ہوا ہوگئے ، ملک میں اصل تبدیلی ہم لائے جسے آج پاکستان کے عوام خود محسوس کرتے ہیں، ارکان پارلیمنٹ مخالفین کے الزامات کو سنجیدہ نہ لیں اور بھرپور طریقے سے عوامی مسائل پر توجہ دیں، ہم ہر امتحان میں سرخرو ہوں گے، ملک کی بہتری کے لئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، عوام خود دوہزار تیرہ اور آج کے پاکستان میں تبدیلی محسوس کر تے ہیں۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال ، فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم ، پانامہ کیس اور سیاسی مخالفین کی مہم سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتوں کی بحالی پر اتفاق رائے پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ الزامات کی نہیں اقدار کی سیاست کی ۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا ءسمیت مسلم لیگ ن کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شریک ہوئے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔

فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی لڑکے سے ملنے گاﺅں سے شہر آگئی، لیکن پھر اسے دیکھتے ہی لڑکے نے کیا کام کیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا تھا کہ۔۔۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -