’صوبائی وزیرکیساتھ میڈیا کی ایک خاتون کی بھی گرفتاری، جنید سلیم کی پیشن گوئی جوآپ کو بھی سوچ میں ڈال دے گی
لاہور،اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں پاناما کے ہنگامے کے بعد کرپشن کی تحقیقات بھی زور پکڑگئی ہیں اور پکڑدھکڑ بھی شروع ہے ، حالیہ دنوں میں تازہ گرفتاری سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی ہوئی ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل سینئر صحافی اور میزبان جنید سلیم نے پیشن گوئی کی تھی کہ جس صوبائی وزیرکی سب سے پہلے گرفتاری ہوگی ، اس کیساتھ میڈیا سے وابستہ ایک خاتون بھی گرفتار ہوگی کیونکہ وہ خاتون شرجیل میمن کیلئے وہی کام کرتی ہے جو ایان علی زرداری کے لیے کرتی تھی، اب شرجیل انعام میمن کو گرفتار کرکے تھوڑی ہی دیر بعد رہاکردیاگیاجبکہ ہائیکورٹ نے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تاہم ابھی تک ان سے وابستہ خاتون کا نام سامنے نہیں آسکا۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید سلیم نے عزیزی کے سوال کے جواب میں بتایاکہ رینجرز اور مقتدر حلقے آپریشنز کی روح متاثر ہونے کے ڈر سے براہ راست سیاستدانوں کی پکڑدھکڑ سے گریز کریں گے اور کہہ لیں کہ مصلحت سے کام لیاجائے گالیکن بالآخر گرفتاریاں ہوں گی اورکوئی نہیں بچ سکے گا، جس صوبائی وزیرکی سب سے پہلی گرفتاری ہوگی ،وہ پہلے ہی بتاچکا ہوں اور ساتھ میڈیا سے وابستہ خاتون بھی پکڑی جائے گی ۔