پی آئی اے کی ائیرہوسٹس فرانس میں چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس فرانس میں چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
پی آئی اے کی ائیرہوسٹس فرانس میں چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کی پولیس نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی ائیرپورٹس کو ڈیپارٹمنٹل سٹور میں چوری کرنے پر گرفتار کر لیا۔ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ خاتون ائیرہوسٹس کو کچھ دیر کیلئے پولیس سٹیشن رکھا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔

لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو سزا کے طور پر جنس تبدیل کر کے خواتین کی جیل بھیج دیا گیا
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ائیرہوسٹس آج وطن واپس پہنچ رہی ہے اور انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات تک اسے بین الاقوامی فلائٹس سے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کی جانب سے ایسا پہلا واقعہ سامنے نہیں آیا بلکہ اس سے پہلے بھی رواں سال 2 جنوری کو ایک اور ائیرہوسٹس پر ٹورنٹو میں بھی چوری کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

”رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی مزید ویڈیوز لیک ہو گئیں۔۔۔ “ اور اس مرتبہ تو آواز بھی آ رہی ہے، کیا کر رہے ہیں اور کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ ساری حقیقت سامنے آ گئی
ماریہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 پر لاہور سے ٹورنٹو گئی تھیں اور مبینہ طور پر ڈیپارٹمنٹل سٹور میں چوری کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تھی۔
ڈیپارٹمنٹل سٹور انتظامیہ نے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کر دی جس نے فلائٹ کے کپتان اور مذکورہ ائیرہوسٹس سے تفتیش کی۔

مزید :

قومی -