پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ڈومیسٹک کرکٹ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کسی بھی سیریز سے شامل نہ کرنے پر احتجاجاً پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اس وقت اپنی فارم بحال کرنے،عمر اکمل اپنی فارم دکھانے کیلئے گریڈ ٹو کے میچز کھیل رہے ہیں جبکہ یاسر شاہ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 کسی بھی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

مزید : کھیل