اگر آپ کے نام کا مطلب اس لفظ سے ملتا جلتا ہے تو آپ دبئی میں بالکل مفت قیام کرسکتے ہیں معروف ہوٹل نے انتہائی شاندار اعلان کردیا

اگر آپ کے نام کا مطلب اس لفظ سے ملتا جلتا ہے تو آپ دبئی میں بالکل مفت قیام ...
اگر آپ کے نام کا مطلب اس لفظ سے ملتا جلتا ہے تو آپ دبئی میں بالکل مفت قیام کرسکتے ہیں معروف ہوٹل نے انتہائی شاندار اعلان کردیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات میں رواں سال کو فلاحی کام کرنے کا سال قرار دیا گیاہے جس کامطلب ہے کہ ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق کسی دوسرے کی مدد کرے گا اور اسی حوالے سے ریاست میں ہر شخص اور کمپنی کسی دوسرے کی مدد کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی حوالے سے دبئی کا ایک ہوٹل انتہائی انوکھی ترین پیشکش لے کر سامنے آیاہے ،دبئی کے’رووہوٹلز‘ نے اعلان کیاہے کہ وہ شخص جس کے نام کا مطلب دنیا کی کسی بھی زبان میں ’خوشیاں ‘ ہے وہ ہمارے ہوٹلز میں ایک رات مفت میں ٹھہر سکتاہے ۔دبئی کے ہوٹلز کی جانب سے آفر صرف پہلے 20افراد کیلئے دی گئی ہے ۔

مزید : عرب دنیا


loading...