پیپلز پارٹی نے سفیر کو ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا، حسین حقانی کے مضمون میں درج بیشتر باتیں انکشافات نہیں : سرتاج عزیز

پیپلز پارٹی نے سفیر کو ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا، حسین حقانی کے مضمون میں ...
پیپلز پارٹی نے سفیر کو ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا، حسین حقانی کے مضمون میں درج بیشتر باتیں انکشافات نہیں : سرتاج عزیز

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں سفیر کو ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا جس کی وجہ سے 6ماہ میں ویزوں کی تعداد معمول سے50فیصدبڑھ گئی۔

حسین حقانی کے مضمون پر سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کے مضمون کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ان کے مضمون میں درج بیشتر باتیں انکشافات نہیں ہیں۔ حسین حقانی کے مضمون کے نتیجے میں پاکستان میں کئی اہم سوالات اٹھائے گئے۔

ابھی اور مضمون لکھنے ہیں، پانی میں مدھانی والے کمیشن میں شریک نہیں ہوں گا: حسین حقانی

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو پاکستان کا ویزہ جاری کرنے سے پہلے وزارت داخلہ اور خفیہ اداروں سے این او سی چاہیے ہوتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کے دورمیں حکومت نے پالیسی تبدیل کی اور ایک خط کے ذریعے سفیر کو ایک سال دورانیہ کے ویزے جاری کرنے کااختیار دے دیاگیا۔ پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے صرف 6 ماہ میں ویزوں کی تعداد معمول سے50فیصدبڑھ گئی تھی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...