کراچی میں مردم شمار ی کے بہترین انتظامات ہیں، شہری مردم شماری عملے کے ساتھ تعاون کریں : کور کمانڈر کراچی

کراچی میں مردم شمار ی کے بہترین انتظامات ہیں، شہری مردم شماری عملے کے ساتھ ...
کراچی میں مردم شمار ی کے بہترین انتظامات ہیں، شہری مردم شماری عملے کے ساتھ تعاون کریں : کور کمانڈر کراچی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے شہر میں مردم شماری کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مردم شماری کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں شہری مردم شماری کرنے والے عملے کے ساتھ تعاون کے ذریعے اسے کامیاب بنائیں ۔

ملائشین نیوی کے ساتھ پہلی بحری مشقیں پاکستانی جہاز ملائکی بندرگاہ پہنچ گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کے دوران سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا، اس دوران انہیں پراونشل سپورٹ سیل کی جانب سے سیکیورٹی کے معاملات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر کورکمانڈر نے مردم شماری میں شامل تمام عملے کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

تعلیم پر تربیت کا پہلو غالب ہونا چاہئے میڈیا منفی بات کو ہی خبر سمجھتا ہے, مثبت حقائق بھی دیکھے :انجینئربلیغ الرحمن

اس موقع پر کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پرمردم شماری کی مکمل معاونت کررہے ہیں جب کہ شہریوں کا تعاون مردم شماری میں انتہائی اہم ہے۔

مزید : قومی


loading...