شمالی کوریا نے ویڈیو جاری کردی، اس میں امریکہ کی ایک ایسی چیز تباہ ہوتے دکھا دی کہ امریکی فوج کے اوسان خطا ہوگئے، انتہائی سنگین خطرہ پیدا ہوگیا

شمالی کوریا نے ویڈیو جاری کردی، اس میں امریکہ کی ایک ایسی چیز تباہ ہوتے دکھا ...
شمالی کوریا نے ویڈیو جاری کردی، اس میں امریکہ کی ایک ایسی چیز تباہ ہوتے دکھا دی کہ امریکی فوج کے اوسان خطا ہوگئے، انتہائی سنگین خطرہ پیدا ہوگیا

  



پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے گاہے امریکہ اور جنوبی کوریا کو دھمکیاں دی جاتی رہتی ہیں۔ اب کم جونگ ان انتظامیہ نے ایک ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے جسے دیکھ کر امریکیوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی اس دھمکی آمیز ویڈیو میں شمالی کورین افواج کو امریکہ کے جنگی جہاز اور بحری بیڑے تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شمالی کورین میڈیا کی نشر کردہ ویڈیو میں ایک خاتون کی پرجوش آواز شامل ہے جو کہتی ہے کہ ”جب ہم اپنے میزائلوں کو آگ دکھائیں گے اور وہ آسمان سے آ کر امریکی جنگی جہاز لیجانے والے بحری بیڑے پر گریں گے تو بیڑے کے گلے پر خنجر پھِر جائے گا۔“

’ہم چین پر میزائلوں کی بارش کردیں گے اگر۔۔۔‘ ایک ایسے ملک نے چین کو انتہائی سنگین دھمکی دے دی جس کی دنیا میں کسی کو توقع نہ تھی

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ابتدائی طور پر یہ ویڈیو یوٹیوب چینل Uriminzokkiriپر پوسٹ کی گئی جہاں ویڈیو کے عنوان میں لکھا گیا ہے کہ ”شمالی کورین فوج امریکہ پر بم برساتے ہوئے۔“ قبل ازیں کم جونگ ان نے امریکہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کی طرف سے ایک بھی گولی چلائی گئی تو وہ جواب میں امریکہ پر ایٹمی حملہ کرتے ہوئے ذرا بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔اس بیان کے چند روز بعد ہی یہ ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اپنے مخالف ملکوں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پر شدید غصے میں ہے اور ان مشقوں کو اپنے خلاف جنگ کی تیاری کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی