’یہ تم نے اچھا نہیں کیا، اب۔۔۔‘ بھارت نے ایسا کام کردیا کہ چین کا غصہ آسمان پر جا پہنچا، دونوں ممالک آمنے سامنے آگئے

’یہ تم نے اچھا نہیں کیا، اب۔۔۔‘ بھارت نے ایسا کام کردیا کہ چین کا غصہ آسمان ...
’یہ تم نے اچھا نہیں کیا، اب۔۔۔‘ بھارت نے ایسا کام کردیا کہ چین کا غصہ آسمان پر جا پہنچا، دونوں ممالک آمنے سامنے آگئے

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت براہمداغ بگٹی جیسے غداروں کو اپنے ہاں بلا کر پاکستان کو اشتعال دلاتا رہتاتھا اب اس نے یہی کام چین کے ساتھ کر دیا ہے جس سے چین کا غصہ آسمان پر جا پہنچا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے بدھ مت کے پیشوا دلائی لامہ کو ریاست بہار کے علاقے راج گیر میں بدھ مت کی ایک کانفرنس کے افتتاح کے لیے مدعو کیا ہے جس پر چین شدید غصے میں ہے۔ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ”بھارت نے انتہائی غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیزی پر مبنی اقدام کیا ہے۔

’اگر ایک بھی گولی چلی تو ہم ایٹم بم گرادیں گے‘

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ کا کہنا تھا کہ ”چین کی شدید مخالفت کے باوجود بھارت 14ویں دلائی لاما کو اپنے ہاںمدعو کیا۔ تبت کے جلاوطن رہنماءدلائی لامہ کے ساتھ بھارت کے حکومتی عہدیدار بھی سٹیج پر بیٹھے اور تقاریر بھی کیں۔ ہم بھارت کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ دلائی ٹولے جیسے چینی علیحدگی پسند گروہ کی حمایت بند کرے جو تبت کی چین سے علیحدگی چاہتا ہے اور چین کے کلیدی مفادات کا احترام کرے۔ آئندہ بھارت کو ایسی اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے تاکہ چین بھارت تعلقات کو نقصان نہ پہنچے۔“ واضح رہے کہ یہ کانفرنس بھارت سرکار نے خود کروائی تھی جس سے صدر پرناب مکر جی نے بھی خطاب کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی