ہزاروں فوجی یکدم برطانوی فوج چھوڑ گئے کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

ہزاروں فوجی یکدم برطانوی فوج چھوڑ گئے کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ کوئی تصور بھی نہ ...
ہزاروں فوجی یکدم برطانوی فوج چھوڑ گئے کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کی نوکری کے لیے ایک خاص عزم و ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بصورت دیگر ایک طاقتور فوج کا خیال عبث ہے۔ ایک وقت میں جس برطانوی فوج نے آدھی دنیا تک تاجِ برطانیہ کو وسعت دی آج اس کا حوصلہ اس قدر پست ہو چکا ہے کہ فوجی دھڑا دھڑ فوج کو چھوڑ رہے ہیں۔برطانوی اخبار ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ریکارڈ 15ہزار فوجیوں نے فوج کو خیرباد کہا۔ برطانوی فوج کی کل تعداد 83ہزار 340ہے۔ اس تناسب سے گزشتہ سال ہر 5میں سے ایک فوجی نے فوج کی نوکری چھوڑی، جو کہ برطانیہ کے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

شمالی کوریا کا نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ, کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کوشمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا
اخبار کے مطابق گزشتہ 20سال میں فوج کے حوصلے میں اس قدر کمی واقع نہیں ہوئی جتنی گزشتہ برس ہوئی۔ سابق برطانوی وزیردفاع سر جیرالڈ ہوارتھ کا کہنا ہے کہ ”فوج پر کئی حوالوں سے دباﺅ ہے جس کے باعث فوجی اس نوکری سے بددل ہو رہے ہیں۔وہ فوج کے مستقبل کے رہائشی ماڈل کے متعلق بھی تحفظات کا شکار ہیں۔ہماری فوج پر تاریخی جنگی جرائم کے الزامات بھی عائد ہوتے آ رہے ہیں جو فوج کے مورال میں گراوٹ کی بڑی وجہ ہے۔اس وقت میں فوج نے جو کچھ اپنے ملک کے مفاد میں درست سمجھ کر کیا، آج وہ اسے اپنا جرم سمجھنے لگی ہے۔“ برطانوی نیشنل ڈیفنس ایجنسی کے عہدیدار اینڈی سمتھ کا کہنا ہے کہ ”فوجی بجٹ میں مسلسل سالانہ کٹوتیوں کے باعث فوجیوں کو اپنی ملازمت کے تحفظ کے حوالے سے بھی تحفظات لاحق ہیں۔ فوجی خیال کرنے لگے ہیں کہ ہماری حکومت ملک کے دفاع سے مخلص نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ بددل ہو رہے ہیں۔“