اداروں میں اختلاف سے جگ ہنسائی ،ایف آئی اے اور پی سی بی سپاٹ فکسنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں: چوہدری نثار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان اختلاف سے جگ ہنسائی ہوتی ہے اور اس سے کیس کی تفتیش پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ دونوں ادارے باہمی مشاورت کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیںاور اسپاٹ فکسنگ کیس کی تفتیش کو ملکر آگے بڑھایا جائے۔
کراچی میں مردم شمار ی کے بہترین انتظامات ہیں، شہری مردم شماری عملے کے ساتھ تعاون کریں : کور کمانڈر کراچی
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق متضاد خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور پی سی بی کو باہمی مشاورت اور معاونت پرکل لاہور میں اجلاس کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے پی سی بی ،ایف آئی اے کو باہمی مشاورت ،معاونت سے کام کرنے کی ہدایت دی دے ہے اور کہا ہے کہ کل ہونے والے اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔ دونوں اداروں میں کسی اختلاف کا تاثر قطعی نہیں ہونا چاہیے۔