ہمارا دفاعی نظام بہت ہی اچھا ،بھارت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

ہمارا دفاعی نظام بہت ہی اچھا ،بھارت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: ڈاکٹر ...
ہمارا دفاعی نظام بہت ہی اچھا ،بھارت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بھارتی سائنسدان کی جانب سے پاکستان پر ایٹمی حملے کی گیدڑ بھبھکی کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ کہتے ہیں کہ ہمارا دفاعی نظام بہت ہی اچھا ہے اوربھارت ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ۔

بھارتی سائنسدان کے امریکی تھنک ٹینک کے سامنے کیے جانے والے دعووں پر رد عمل میں نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ بھارتی سائنسدان ویپن نارنگ کی دھمکی بھارت کے کسی آفیشل ادارے کی طرف سے نہیں دی گئی اس لیے اس کی دھمکی کو کوئی اہمیت نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، ہماری ایٹمی تنصیبات 100 فیصد محفوظ ہیں اور ان پر کوئی بھی حملہ نہیں کر سکتا۔

بھارت کو پوری دنیا میں منہ کالا کروانے کے بعد بھی چین نہ آیا ، پاکستان پر ایٹمی حملہ کرنے کی گیدڑ ببھھکی

واضح رہے کہ امریکہ میں مقیم بھارتی سائنسدان ویپن نارنگ نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو حملہ کرکے کسی بھی وقت تباہ کر سکتا ہے۔

مزید : قومی


loading...