کن کن لوگوں نے آپ کو فیس بک فرینڈ لسٹ سے ڈیلیٹ کردیا، معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے اور ابھی بدلہ لیجئے

کن کن لوگوں نے آپ کو فیس بک فرینڈ لسٹ سے ڈیلیٹ کردیا، معلوم کرنے کا آسان ترین ...
کن کن لوگوں نے آپ کو فیس بک فرینڈ لسٹ سے ڈیلیٹ کردیا، معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے اور ابھی بدلہ لیجئے

  



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)فیس بک پر کوئی آپ کو اپنے فرینڈز کی لسٹ سے خارج کردے یا ٹویٹر پر فالو کرنے کے بعد ’ان فالو‘ کردے تو یقینا یہ کوئی خوشی کی بات نہیں، بلکہ بعض لوگوں کے لئے تو گہرے صدمے کا باعث بنتی ہے۔ ایسی صورت میں آپ یقینا ایسی بدتہذیبی کے مرتکب ہونے والوں کو پتہ چلانا چاہتے ہیں، مگر یہ کیسے معلوم کیا جائے؟

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ ایک ٹویٹر صارف ہیں تو اس کا پتہ چلانا آسان ہے۔ اگر آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ ٹویٹر پر کس نے آپ کو ان فرینڈ کیا ہے تو Statusbrewجیسی کسی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنا ٹویٹر یوزرنیم اور پاسورڈ اینٹر کریں۔ یہ ویب سائٹ آپ کو ایک ڈیش بورڈ پیش کرتی ہے، جو آپ کو فوری طور پر خبردار کردے گا کہ کسی نے آپ کو ان فالو کردیا ہے۔

انسٹاگرام کی پرائیویسی پالیسی میں ایک حالیہ تبدیلی کے بعد یہ مشکل ہوگیا ہے کہ کوئی اور ویب سائٹ آپ کو بتاسکے کہ کسی نے آپ کو ان فرینڈ کردیا ہے۔ ویب سائٹ statusbrewکا دعویٰ ہے کہ وہ 20ڈالر (تقریباً 2ہزار پاکستانی روپے)ماہانہ سبسکرپشن کے عوض آپ کو یہ معلومات فراہم کرسکتی ہے۔

پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک موٹرسائیکل کی تیاری شروع ہوگئی

اسی طرح اگر آپ فیس بک پر ان فرینڈ کرنے والوں کا سراغ لگانا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ whodeltedmeکو استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ کروم اور فائر فاکس جیسے براﺅزرز کے لئے ایکسٹینشن کے طور پر دستیاب ہے۔ جونہی آپ فیس بک لاگ ان کریں گے تو یہ ان تمام افراد کی لسٹ فراہم کردے گی جو آپ کو ان فرینڈ کرچکے ہیں۔

یہ ایکسٹینشن آپ کو یہ بھی بتاسکتی ہے کہ آپ کے کسی فرینڈ نے کب فیس بک پر لاگ ان کیا، یعنی ان لوگوں کا جھوٹ پکڑا جاسکتا ہے جو آپ کو جواب نہیں دیتے اور بہانہ بناتے ہیں کہ انہوں نے کئی دنوں سے فیس بک استعمال ہی نہیں کی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...