پی سی بی اور ایف آئی اے میں کوئی اختلافات نہیں ہیں: نجم سیٹھی

پی سی بی اور ایف آئی اے میں کوئی اختلافات نہیں ہیں: نجم سیٹھی
پی سی بی اور ایف آئی اے میں کوئی اختلافات نہیں ہیں: نجم سیٹھی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیرمین پی سی ایل نجم سیٹھی نے پی سی بی اور ایف آئی کے درمیان اختلافات کی خبروں سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ کرکٹ کی دنیا کے کچھ قوانین ہیں جن کے تحت اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اداروں میں اختلاف سے جگ ہنسائی ،ایف آئی اے اور پی سی بی سپاٹ فکسنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں: چوہدری نثار

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں معروف تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا مئوقف تھا کہ اسپاٹ فکسنگ ایک فراڈ ہے اس لئے وہ اس کی تحقیق کرے گا مگر پی سی بی کمئوقف ہے کہ اسپاٹ فکسنگ پر کرکٹ کی دنیا کے اپنے قوانین ہیں اور ان بین الاقوامی قوانین کے تحت ہی کارروائی کی جائے گی ۔

سال کا وہ دن جب آپ کی موت کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کردیا

پاکستان میں اسپاٹ فکسنگ کے خلاف قوانین موجود نہیں ہیں اور اس خلا کو فوری پر کیا جائے۔ پی سی بی نے ایف آئی اے سے کھلاڑیوں کے موبائل فون پیغامات کی تصدیق کے لئے مدد کی درخواست کی تھی تاکہ ان کے تصدیق شدہ پیغامات عدالت میں پیش کئے جا سکیں۔

مزید : کھیل


loading...