وہ 13 خاندان جو دنیا کی ہر چیز کنٹرول کرتے ہیں، ایسی تفصیلات کہ جان کر واقعی آپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

وہ 13 خاندان جو دنیا کی ہر چیز کنٹرول کرتے ہیں، ایسی تفصیلات کہ جان کر واقعی آپ ...
وہ 13 خاندان جو دنیا کی ہر چیز کنٹرول کرتے ہیں، ایسی تفصیلات کہ جان کر واقعی آپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بظاہر تو اس دنیا میں واحد سپر پاور امریکہ ہے جو ہر جگہ اپنا حکم نافذ کرنے کی کوشش میں رہتا ہے، اور شاید دنیا کے مختلف خطوں میں علاقائی طاقتوں کا بھی سکہ چلتا ہے، مگر اس تہلکہ خیز انکشاف نے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ دراصل دنیا کا مکمل کنٹرول کل 13 خاندانوں کے پاس ہے، جن کے اشاروں پر امریکا بھی ناچتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ 13 خاندان دنیا کی کل دولت کے 99 فیصد حصے پر قابض ہیں جبکہ باقی ایک فیصد حصے پر دنیا کی 7 ارب آبادی آپس میں لڑ جھگڑرہی ہے۔ یہ 13 خاندان ایک خفیہ عالمی نظام چلارہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں اپنے شیطانی نظام کو علی الاعلان پوری دنیا پر نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

ارب پتی افراد کی فہرست جاری، بل گیٹس رواں سال بھی دنیا کے امیر ترین فرد قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 200 درجے تنزلی

اس طاغوتی نظام میں سب سے اوپر ایک عالمی حکمران ہے جس کے ماتحت 13 طاقتور ترین خاندانوں کے نمائندگان پر مشتمل ایک کراﺅن کونسل ہے۔ 13 خاندانوں کے نیچے دنیا کے 300 امیر ترین، طاقتور ترین اور عالمی اثر ونفوذ رکھنے والے 300 نمائندگان ہیں۔ ان کے نیچے عالمی رائے سازی کرنے والے تھنک ٹینک اور پھر ممالک کے مرکزی بینک، ٹیکس ادارے، مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے ادارے ہیں۔ ان اداروں کے ماتحت بین الاقوامی اثر و رسوخ رکھنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں ہیں، جو مختلف ممالک کی مذہبی تنظیموں، تعلیمی اداروں، دفاعی اداروں، عدالتوں اور میڈیا کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اس خفیہ انتظامی ڈھانچے کے نیچے دنیا بھر کے اربوں عوام ہیں، جن کے وہم و گمان میں بھی نہیں کہ اصل میں ان پر کون حکمرانی کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 13 خاندان ایک نئے ورلڈ آرڈر کا نفاذ کرنا چاہتے ہیں جس کے تحت دنیا کی متعدد سیاسی طاقتوں کو کم و بیش برابر کردیا جائے گا تاکہ ان سب کو ملا کر ایک عالمی حکومت قائم کی جاسکے۔ اس مقصد کے لئے دیگر ممالک کے حالات بہتر بنائے جائیں گے جبکہ امریکا کی طاقت میں کمی کی جائے گی تاکہ دیگر علاقائی طاقتوں کو اس کے ساتھ ملا کر عالمی حکومت باآسانی بنائی جاسکے۔

دنیا کی کل آبادی کو کم کرکے ایک ارب تک لانا بھی نئے ورلڈ آرڈر کا حصہ بتایا جاتا ہے۔ یہ ہدف حاصل کرنے کے لئے ہر ہتھکنڈا آزمایا جائے گا جس میں نئی اقسام کی بیماریاں عام کرنا، وائرس، جینیاتی انجینئرنگ سے تیار کی گئی غذاﺅں او رہتھیاروں اور علاقائی جنگوں کا سہارا لینا بھی شامل ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دنیا کو کنٹرول کرنے والے 13خاندانوں کے پاس کینسر اور ایڈز جیسی بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے لیکن وہ اسے باقی دنیا سے مخفی رکھے ہوئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ان چند خاندانوں کے پاس اتنی دولت ہے کہ ان کے سامنے دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی حیثیت بھی ایک بھکاری سے زیادہ نہیں۔ ان کے نظریات اور باہمی روابط ہمیشہ دنیا سے پوشیدہ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عام لوگوں نے ان میں سے اکثر کا کبھی ذکر تک نہیں سنا ہوگا۔ ان 13پر اسرار خاندانوں کے نام کچھ یوں ہیں:

-1 آسٹر خاندان

-2 بنڈی خاندان

-3 کولنز خاندان

-4 ڈیوپونٹ خاندان

-5 فریمن خاندان

-6 کینیڈی خاندان

-7 لی خاندان

-8 اوناسس خاندان

-9 راک فیلر خاندان

-10 رسل خاندان

-11 وان ڈائن خاندان

-12 میرو ونگین خاندان

-13روتھ چائلڈ خاندان

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...