ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے : آرمی چیف

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے : آرمی چیف
ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے : آرمی چیف

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

’بھارت میں بڑی خوفناک تباہی آنے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘ بنگلہ دیش نے وارننگ جاری کردی، ایسا اعلان کردیا کہ بھارتیوں کے ہوش اُڑادئیے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید کیپٹن جنید کے گھر ان کے والدین سے ملاقات کے لئے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کی  قربانی کو سراہا اور پاک فوج کے تمام شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔کیپٹن جنید نے صوابی میں شدت پسندوں کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اسلامی ممالک پر نئی پابندی لگادی، اب امریکہ جانے کا سوچنے سے بھی پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے شہداءکے والدین کے ساتھ چیف آف آرمی سٹاف کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پاک فوج کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں