چہرے اور ہونٹوں کی سرجری کے بعد معروف بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ سب نے ہی حیرت سے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں

چہرے اور ہونٹوں کی سرجری کے بعد معروف بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی ایسی ...
چہرے اور ہونٹوں کی سرجری کے بعد معروف بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ سب نے ہی حیرت سے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں

  



نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی فلم ’’وانٹڈ‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں اور چہرے کی سرجری کراکر اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی،تصاویر اور فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،خوبصورتی اور تعریف کے ساتھ بھارتی اداکارہ پر تنقید کے نشتر بھی برسنے لگے ،دنیا میں اپنے لئے کچھ بھی اچھا کرنے پر لوگ خوش نہیں ہوتے ، عائشہ ٹاکیہ کا تنقید کرنے والوں کو کھرا جواب ۔

مزید پڑھیں:وہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے ، انہوں نے میرے منہ پر ٹیپ باندھ دی اور بیڈ پر گرا دیا ،پھر میرے دونوں پاؤں جکڑے اور ان پر بھی ٹیپ باندھ دی اور پھر ۔۔۔مشہور امریکی اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق مشہور ہندوستانی اداکارہ آئشہ ٹاکیہ فلمی دنیا سے دوری کے بعد سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے ہونٹوں اور چہرے کی سرجری کے بعد اپنی تصاویر اور فوٹو شوٹ کی ویڈیو ’’ انسٹا گرام‘‘ پر شیئر کیں ہیں جس میں ان کی بدلی ہوئی شخصیت نے سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی اداکارہ کی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ان کے مداح بھی اداکارہ کا نیا روپ دیکھ کر حیران ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی تصاویر کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور مداحوں کی جانب سے ادکارہ کو سرجری کرانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے۔

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ ٹاکیہ نے چہرے اور ہونٹوں کی سرجری کے سوال کا جواب گول کر تے ہوئے کہا ہے کہ چاہے آپ دنیا میں اپنے لئے کچھ اچھا بھی کر لیں تب بھی تنقید کرنے والے باز نہیں آئیں گے اور آپ کو ہدف بناتے رہیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2004ء میں فلم ’’ٹارزن‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی یہی نہیں انہیں بہترین اداکاری پر کئی فلمی ایوارڈ ز بھی دیئے گئے ۔بھارتی اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’شادی نمبر 1‘‘،’’سلام عشق‘‘،’’نو سموکنگ‘‘،’’سنڈے‘‘اور ’’وانٹڈ‘‘شامل ہیں ۔

عائشہ ٹاکیہ نے سلمان خان، اجے دیوگن، جان ابراہیم سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2009ء میں اپنے قریبی دوست فرحان اعظمی سے شادی کرتے ہوئے فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ۔ 2013ء میں بیٹے کی پیدائش کے بعد فلم نگری سے مکمل طور پر دور ہونے والی عائشہ ٹاکیہ جلد ہی بالی ووڈ فلم اور ایک ویڈیو البم میں بھی اپنے مداحوں کو  جلوے بکھیرتے ہوئے  نظر آئیں گی ۔

مزید : تفریح


loading...