بورڈ مجھے ریٹائر کرانا چاہتا ہے تو گھر پر لیٹر بھیج دے، سعید اجمل سلیکٹرز کے رویے پر آبدیدہ ہوگئے

بورڈ مجھے ریٹائر کرانا چاہتا ہے تو گھر پر لیٹر بھیج دے، سعید اجمل سلیکٹرز کے ...
بورڈ مجھے ریٹائر کرانا چاہتا ہے تو گھر پر لیٹر بھیج دے، سعید اجمل سلیکٹرز کے رویے پر آبدیدہ ہوگئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیم میں شامل نہ کرنے پر دلبرداشتہ جادوگر سپنر سعید اجمل سلیکٹرز کے رویے پر آبدیدہ ہوگئے اور پی سی بی کو کھری کھری سنا دیں۔کہتے ہیں کہ بورڈ مجھے ریٹائر کرانا چاہتا ہے تو گھر پر لیٹر بھیج دے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ 2010کے بعد 3 سال تک ہم پر فکسرز کی آوازیں کسی گئیں، ہم نے بڑی مشکل سے امیج بہتر کیا تھا لیکن سب گڑ بڑ ہو گیا، فکسرز کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے اور ان پر عمربھر کی پابندی لگائی جانی چاہیے۔

شمالی کوریا نے ویڈیو جاری کردی، اس میں امریکہ کی ایک ایسی چیز تباہ ہوتے دکھا دی کہ امریکی فوج کے اوسان خطا ہوگئے، انتہائی سنگین خطرہ پیدا ہوگیا

انہوں نے شکوہ کیا کہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بہترین پرفارم کیا لیکن انہیں ٹیم میں واپس نہیں لیا جارہا ، یہاں تک کہ پاکستان کپ کیلئے پی سی بی نے ڈرافٹنگ میں نام بھی شامل نہیں کیا۔ سعید اجمل نے روتے ہوئے کہا کہ بورڈ مجھے ریٹائر کرانا چاہتا ہے تو گھر پر لیٹر بھیج دے ، سینئرز سے بورڈ کا ایسا رویہ رہا تو سپاٹ فکسنگ جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

مزید : کھیل