پاکستان میں پہلی بار4.5جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی جائے گی

پاکستان میں پہلی بار4.5جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی جائے گی
پاکستان میں پہلی بار4.5جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب نے پاکستان کے پانچ شہروں میں4.5جی سروس اس سال جون تک شروع کرے گی۔ وائی ٹرائب نے چینی کمپنی ہیواوے کے ساتھ 15 ملین ڈالر (ڈیڑھ کروڑ ڈالر) کی پارٹنر شپ کی ہے جس کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور فیصل آباد میں4.5جی فراہم کی جائے گی۔

بورڈ مجھے ریٹائر کرانا چاہتا ہے تو گھر پر لیٹر بھیج دے، سعید اجمل سلیکٹرز کے رویے پر آبدیدہ ہوگئے
وائی ٹرائب کے اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں موجود صارفین کو تیز ترین سروس فراہم کرنا اس کا بنیادی مقصد ہے ۔ اس مقصد کومزید جاری رکھنے کے لئے جون 2017ءتک 4.5جی سروس فراہم کرے گی۔اس سروس کا تجربہ سب سے پہلے اسلام آباد کے ہیڈ آفس میں کیا جائے گا، جس کے بعد اسے مکمل طور پر لانچ کیا جائے گا۔

متنازعہ مناظر کی عکس بندی, کویت نے فلم ” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ پر پابندی لگا دی

4 جی سروس میں ایک سیکنڈ کے اندر 1 جی بی ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت ہے، جبکہ وائی ٹرائب اپنی نئی سروس کے ذریعے 100 ایم بی پی ایس کا کنیکشن فراہم کرے گا جسے 2018 کے آخر تک مزید بہتر کیا جائے گا۔