پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ27 مارچ کو کیپٹل سٹی لاہور پولیس،30 اپریل کو راولپنڈی ریجن ،30 مئی کو فیصل آباد، 30 جون کو ملتان ریجن ،30 جولائی شیخوپورہ،30 اگست کو گوجرانوالہ ریجن،ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ریجن پولیس کو 30 اکتوبر کو نیایونیفارم دیا جائے گا جبکہ ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری کو 30نومبر کو نیا یونیفارم دیا جائے گا ۔