سنجے دت فلم ’بھومی‘ کی شوٹنگ کے دوران گرنے سے زخمی

سنجے دت فلم ’بھومی‘ کی شوٹنگ کے دوران گرنے سے زخمی
سنجے دت فلم ’بھومی‘ کی شوٹنگ کے دوران گرنے سے زخمی

  



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سنجے دت فلم ’بھومی‘ کی شوٹنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد فلمی دنیا میں بھومی کے ذریعے واپسی کر رہے ہیں اور اس کی شوٹنگ بھارتی شہر چمبل میں جاری جہاں جہاں وہ غنڈوں سے لڑنے کے مناظر عکسبند کر وا رہے تھے کہ اچانگ گرنے سے ہیئر لائن فریکچر کے باعث وہ زخمی ہو گئے ہیں ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کے دوران سنجے دت کے ہاتھ میں ہیئر لائن فریکچر ہوگیا تھا مگر انہوں نے شوٹنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے کے بعد کچھ دیر آرام تو کیا مگر فلم کے شیڈول میں وقفہ نہیں لیا تاکہ شوٹنگ متاثر نہ ہو حالانکہ ڈاکٹر نے ایکسرے کے بعد انہیں کچھ دن آرام کا مشورہ دیا تھا۔مارچ کے آخر تک اس فلم کے اہم حصوں کی فلمبندی مکمل ہوجائے گی جبکہ یہ فلم چار اگست کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔

مزید : تفریح


loading...