ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا اہم، کھلاڑیوں کی لالچ نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا: مکی آرتھر

ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا اہم، کھلاڑیوں کی لالچ نے پاکستان کو عالمی سطح ...
ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا اہم، کھلاڑیوں کی لالچ نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا: مکی آرتھر

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ تک رسائی پہلا ہدف ہے۔ ٹیم کی فیلڈنگ اور فٹنس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کے لئے فٹنس اہمیت کی حامل ہے۔ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی لالچ کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں، ویسٹ انڈیز کی پچز پاکستان ٹیم کو مدد دیں گی۔

پاکستان میں پہلی بار4.5جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی جائے گی

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دورے کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لئے انتہائی اہم قرار دے دیا۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کرپشن کے خلاف تربیت کے لئے پی سی بی اہم کردار ادا کر رہی ہے جس سے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے خصوصی کتابیں منگوائی گئی ہیں۔

متنازعہ مناظر کی عکس بندی, کویت نے فلم ” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ پر پابندی لگا دی

دورہ ویسٹ انڈیز میں نئی اور جارحانہ انداز کی کرکٹ کھیلیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کے فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر مایوسی ضرور ہے لیکن شرجیل اور خالد کے بارے میں ہمیں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ 

مزید : کھیل


loading...