پرویزمشرف اورانکے ساتھیوں نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ، سندھ میں نون لیگ متبادل قیادت دے گی :خواجہ سعد رفیق

پرویزمشرف اورانکے ساتھیوں نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور ...
پرویزمشرف اورانکے ساتھیوں نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ، سندھ میں نون لیگ متبادل قیادت دے گی :خواجہ سعد رفیق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق فوجی سربراہ  پرویزمشرف اورانکے ساتھیوں نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا،سرکاری مصروفیات کی وجہ سے سیاسی معاملات پر زیادہ توجہ نہیں دے پارہے تھے، تمام سیاسی جماعتوں کی طرح (ن)لیگ کو بھی انتخابی تیاری کا حق ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ سندھ کو کھنڈر بنا دیا گیا ،سندھ میں سیاسی انقلاب دستک دے رہا ہے ،متبادل قیادت دیں گے،  مسلم لیگ(ن)سندھ میں سیاسی خلا پْر کرے گی ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوگوں کو مایوس کیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویزمشرف اورساتھیوں نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا،سرکاری مصروفیات کی وجہ سے سیاسی معاملات پر زیادہ توجہ نہیں دے پارہے تھے، تمام سیاسی جماعتوں کی طرح (ن)لیگ کو بھی انتخابی تیاری کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی میٹنگ کا پاناما کے فیصلے سے متعلق فیصلے سے دور تک تعلق نہیں ۔

مزید : قومی


loading...