’ان دو بندوں کا تو جواب ہی نہیں ‘پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بڑے مقابلے میں کامیابی کا کریڈٹ ایسے دو کھلاڑیوں کو دیدیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’واقعی یہ دونوں لاجواب ہیں ‘

’ان دو بندوں کا تو جواب ہی نہیں ‘پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بڑے مقابلے ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بڑے میچ میں کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کے ساتھ خصوصی طور پر حسن علی اور وہاب ریاض کو دیاہے ۔

میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہناتھا کہ ثمین اور عمید آصف نے اچھی باولنگ کی لیکن حسن علی اور وہاب ریاض کا تو جواب ہی نہیں ، انہوں نے بہت شاندار گیند بازی کی ۔ڈیرین سیمی کا کہناتھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بہت ٹف ٹائم دیا ،ان کے خلاف کرکٹ ہمیشہ اچھی ہوتی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ٹورنامنٹ کے شروع میں ہم کچھ میچ ہارے کامیاب بھی ملی اور آج کے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ آج کی جیت کو انجوائے کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے ، کل کراچی کنگز کے خلاف میچ کھیلنا ہے اور توقع ہے کہ کنڈیشنز اچھی رہیں گی ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...