عراقی حکومت کا کردستان میں سکیورٹی فورسز کی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان

عراقی حکومت کا کردستان میں سکیورٹی فورسز کی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان
عراقی حکومت کا کردستان میں سکیورٹی فورسز کی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(این این آئی)عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کردستان ریجن میں سرکاری ملازمین اور سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے موقع پر ایک بحران پیدا ہو گیا تھا اور کرد حلقوں نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ ان حلقوں نے زور دے کر کہا تھا کہ کردستان ریجن کے بجٹ میں کمی ریجن کے سرکاری ملازمین کی تمام تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گی۔واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے نوروز کی تقریبات سے قبل کردستان ریجن کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ہوائی اڈوں کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔