موسمیاتی تبدیلیوں سے وسیع پیمانے پر ہجرت کا امکان ہے :ورلڈ بینک

موسمیاتی تبدیلیوں سے وسیع پیمانے پر ہجرت کا امکان ہے :ورلڈ بینک
موسمیاتی تبدیلیوں سے وسیع پیمانے پر ہجرت کا امکان ہے :ورلڈ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)عالمی بینک کی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حکومتوں نے مناسب کارروائی نہ کی، تو سطح سمندر میں اضافے، خشک سالی اور کھیتی باڑی میں مشکلات جیسے مسائل کے سبب آئندہ 3 دہائیوں میں لاکھوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک افریقہ کے سب صحارا ممالک میں 86ملین، جنوبی ایشیا میں 40 ملین اور لا طینی امریکا میں17 ملین افراد موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ہجرت پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ ایسے مہاجرین کو کلائمیٹ ریفیوجیز کہا جاتا ہے۔ ورلڈ بینک کی سربراہ کرسٹالینا جیورجیوا نے متنبہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دن بدن ایک ہنگامی اقتصادی مسئلہ بنتی جا رہی ہیں۔