نیسپاک نے اردن میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈیم کا منصوبہ جیت لیا

نیسپاک نے اردن میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈیم کا منصوبہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر) نیسپاک نے اردن میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈیم کا منصوبہ جیت لیا ہے۔ ایک بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ اشتراکی بنیادوں پر یہ منصوبہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلے میں جیتا گیا۔ نیسپاک اس منصوبے کے لیے ڈیزائن کے جائزہ سے لے کر تعمیراتی نگرانی کی خدمات فراہم کرے گی۔ منصوبے کی کل لاگت تقریبا 36 ارب روپے ہے اور اس کا کلائینٹ اردن کی وزارت پانی و آبپاشی ہے۔ یہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جا ئے گا۔ نیسپاک مینیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹرطاہر ایم حیات نے اس تاریخی کامیابی پر متعلقہ سٹاف کو مبارک باد دی اور منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا یہ ڈیم اردن کے صوبے مدبہ میں تعمیر کیا جائے گا۔ ڈیم کی دیواریں 15 میٹرز تک بلند کی جائینگیں۔ تاکہ پانی کے زخیرہ کی گنجائش بڑھائی جا سکے۔ اس طرح ہزاروں کیوبک فٹ بارش کا پانی ضائع ہونے کی بجائے ڈیم میں ذخیرہ کیا جائے گا۔ جو کہ پینے کے علاوہ آبپاشی کے کام آئے گا۔
یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ نیسپاک ملکی اور غیر ملکی سطح پر قومی اہمیت کے منصوبوں پر بھی مشاورتی انجنئیرنگ خدمات فراہم کررہی ہے۔ ان منصوبوں میں اورنج لائین میٹرو ٹرین پراجیکٹ لاہور، نیلم جہلم ھائیڑروالیکٹرک پاور پراجیکٹ اور آر ایل اینجی گیس منصوبے شامل۔ ہیںَ۔ اس کے علاوہ نیسپاک سعودی عرب، قطر، عمان اور افغانستان میں گراں قدر خدمات فراہم کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -