ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ
کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی اور پروڈکٹ کی طلب میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لیے سودے 0.4 فیصد بڑھ کر 2425 رنگٹ (619.25 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 52775 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔