گزشتہ سال پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو 40.7 فیصد اضافہ ہوا

گزشتہ سال پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو 40.7 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد(آن لائن)سال 2017ء کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے منافع میں 40.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کمپنی نے 3.82 ارب روپے کا نفع کمایا ہے ،جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 46.49 روپے تک پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ کمپنی نے سال 2016ء کے دوران 2.7 ارب روپے کا منافع کمایا تھا اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 33.69 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ منافع میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کی روشنی میں کمپنی نے اپنے حصہ داروں کیلئے 18.60 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...