کریلے کی کاشت کے فوری بعد پہلی آبپاشی کی ہدایت

کریلے کی کاشت کے فوری بعد پہلی آبپاشی کی ہدایت

قصور(اے پی پی )کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے‘پانی کے اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین کے انتخاب اور کاشت کے فوراً بعد پہلی آبپاشی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ کاشتکار کریلے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس کی تیزابی خاصیت 7 پی ایچ یا اس سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل 10سے 12ٹن فی ایکڑ گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور کھیت کو ہموارکرکے راؤنی کردیں جبکہ وترآنے پر دو سے تین مرتبہ سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھراکرلیناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ کریلے کی ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کا اچھی روئیدگی والا ساڑھے تین سے پونے چارکلوگرام بیج فی ایکڑ پھپھوندکش دوائی لگاکر کاشت کریں‘ بوائی کے وقت فی ایکڑ تین بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘ ایک بوری امونیم نائٹریٹ اور ایک بوری پوٹاش بھی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...