”اس کھلاڑی کو تو ضرور کریڈٹ دینا چاہیے کیونکہ ۔۔۔“ وہاب ریاض نے ہارنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایسے کھلاڑی کو کریڈٹ دے دیا کہ سن کر سرفراز بھی خوش ہو جائیں گے

”اس کھلاڑی کو تو ضرور کریڈٹ دینا چاہیے کیونکہ ۔۔۔“ وہاب ریاض نے ہارنے والی ...
”اس کھلاڑی کو تو ضرور کریڈٹ دینا چاہیے کیونکہ ۔۔۔“ وہاب ریاض نے ہارنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایسے کھلاڑی کو کریڈٹ دے دیا کہ سن کر سرفراز بھی خوش ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کہاہے کہ آخری اوور میں عمدہ بلے بازی کا کریڈٹ انور علی کو تو ضرور دینا ہو گا ۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی نے آخری اوور میں 22 رنز سکور کیا لیکن ٹیم کو کامیابی نہیں دلوا سکے اور صرف ایک سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کا کہناتھاک ہمیں پورے ٹورنامنٹ میں فٹنس مسائل کا سامنا رہا اور اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ میری کارکردگی میں تسلسل آیا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ جس طرح ڈیرن سیمی نے ٹیم کی قیادت کی ہے وہ مثالی ہے ، کامران اکمل اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے کراچی کو شکست دینے کی کوشش کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ کوئٹہ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار افسوسناک ہے ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update