پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک قرضوں کااجراء اپریل سے شروع کرے گا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک قرضوں کااجراء اپریل سے شروع کرے گا

فیصل آباد(بیورورپورٹ )پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک اگلے ماہ اپریل سے خریف کیلئے قرضوں کااجراء شروع کرے گااور امداد باہمی کی تنظیموں سمیت ان کے ممبران و چھوٹے کاشتکاروں کو اڑھائی ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے جائیں گے تاکہ کاشتکار ان قرضہ جات سے بیج ، کھاد ، زرعی ادویات اور دیگر ضروری اشیاء خرید کر زیادہ سے زیادہ فصلوں کی کاشت یقینی بناسکیں۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے کہاکہ جہاں خریف کیلئے نئے قرضے اگلے ماہ جاری کئے جائیں گے وہیں ربیع کیلئے فراہم کئے جانیوالے قرضوں کی وصولی بھی شروع کردی جائے گی ۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی تمام برانچز کے حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کہاگیاہے کہ وہ بینک کی پالیسی اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں قرضوں کی فراہمی اور سابقہ قرضوں سمیت بقایاجات کی وصولی کے ضمن میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں۔ انہوں نے بتایاکہ بہترین کارکردگی کے حامل سٹاف ممبران و افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ مزید دلجمعی کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی سرانجام دہی جاری رکھ سکیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...