وفاقی وزیر دفاع کے ہاتھوں ڈائمنڈ پینٹکی نئی فیکٹری کا افتتاح

وفاقی وزیر دفاع کے ہاتھوں ڈائمنڈ پینٹکی نئی فیکٹری کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے ڈائمنڈ پینٹ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی فیکٹری کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹرز میر حذیفہ احمد، میر خزیمہ احمد، پاکستان میں ملائیشین ہائی کمیشن اکرام بن محمد ابراہیم، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صدر محمد آصف علی، ڈائمنڈ پینٹس کے افغانستان سے ڈسٹری بیوٹر امان اللہ سرپاس، پاکستان بھر سے ڈائمنڈ پینٹس کے 8 سو سے زائد ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں صنعتیں پروان چڑھ رہی ہیں۔ آٹھ ایکڑ پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ فیکٹری دیکھ کر احساس ہوا کہ پاکستان میں پینٹ انڈسٹری بہت ترقی کرچکی ہے۔ ڈائمنڈ پینٹس اور میر شعیب احمد کو مبارکباد دی، کیونکہ انہوں نے نہ صرف نئی فیکٹری بنائی بلکہ لمبے عرصے سے پاکستان کے نمبر ون قومی برانڈ کا اعزاز بھی برقرار رکھا۔
زیادہ خوشی مجھے اتنے بہترین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو دیکھ کر ہوئی کہ ہماری صنعتوں میں اس شعبے پر بھی بہت توجہ دی جاتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ 1982ء میں ڈائمنڈ پینٹس کی بنیاد رکھی اور الحمدللہ آج فخر ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑی سٹیٹ آف دی آرٹ فیکٹری بنانے کا اعزاز ڈائمنڈ پینٹس کو حاصل ہوا ہے۔ اپنے عمدہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس فیکٹری میں بھی اعلیٰ کوالٹی کا پینٹ بنا کر پاکستان بھر میں فراہم کریں گے۔ اب ہم ہر ماہ 13 ملین لیٹر پینٹس اور 850 ٹن پاؤڈر کوٹنگ اس فیکٹری میں بناسکیں گے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم ایک قدم اور آگے ہوگئے ہیں، کیونکہ ملائیشین ٹاپ پینٹس برانڈ ایلپس (Alps) کے ساتھ مل کر اب ہم گاڑیوں کا پینٹ بھی بنانا شروع ہوگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ملائیشیا سے ایلپس پینٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر یپ ہپ سون اور ان کی پوری ٹیم بھی یہاں موجود ہے۔ آخر میں وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر، انڈسٹریل دوست، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور میری تیم کے تمام ممبران کا شکریہ جن کی شب و روز محنت کے بعد ڈائمنڈ پینٹس اس مقام تک پہنچا۔ مجھے امید ہے کہ ڈائمنڈ پینٹس مستقبل میں بھی پاکستانیوں کا ہر دل عزیز برانڈ رہے گا۔

مزید :

کامرس -