انٹر اوپن مارکیٹ ، ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا

انٹر اوپن مارکیٹ ، ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت اچانک بڑھ گئی اور ایک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 116 روپے تک پہنچ گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 114 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، تاہم اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے میں ضرورت پڑی تو اس پر تفصیلی بیان بھی جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد فاریکس ڈیلرز نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت روک دی ہے، فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جب تک مارکیٹ مستحکم نہیں ہوتی اوپن مارکیٹ میں ڈالر فروخت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوا، تاہم اس معاملے کو بہتر کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 110 سے 111 روپے تک پہنچ گیا تھا، جس کا اثر مختلف اشیا کی قیمتوں پر دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد مہنگائی کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت درآمد شدہ اشیا کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔

مزید :

کامرس -