پاکستانی فلموں کا معیار بہت الگ ہے ،فرحانہ مقصود

پاکستانی فلموں کا معیار بہت الگ ہے ،فرحانہ مقصود
پاکستانی فلموں کا معیار بہت الگ ہے ،فرحانہ مقصود

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ماڈلنگ اورٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے اس آفرکوقبول کیا اورپھرہماری فلم کوبہترین رسپانس بھی ملا اس دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملاحالانکہ کام کرنے و الے تقریبا لوگ وہی تھے جن کے ساتھ کام کرچکے تھے لیکن فلم میکنگ کا انداز بہت مختلف تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فلموں کا معیاراورکام کرنے والے نوجوانوں کا انداز بہت الگ ہے،ان کی شب وروزمحنت کودیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی۔

مزید : کلچر