نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا،تنو شری دتہ

نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا،تنو شری دتہ
نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا،تنو شری دتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز ) بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے ورسٹائل اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد میرا کیرئر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم عاشق بنایا آپ نے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ تنوشری دتہ اچانک فلم انڈسٹری سے غائب ہوگئی تھیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کی چند تصاویر منظر عام پرآئی تھیں جن میں ان کا حلیہ بالکل بدلاہوا نظرآرہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 مارچ 2008 کو تنوشری دتہ نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکرپر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں غلط طریقے سے چھوا تھا اور وہ نانا پاٹیکر کے ساتھ رقص کا کوئی سین نہیں کریں گی ۔ اداکارہ نے اس واقعے کے خلاف سینے اینڈ ٹیلی ویژن آرٹسٹ ایسوسی ایشن میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔اس واقعے کے بعد نانا پاٹیکر نے تنوشری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہاہے کہ تنو شری میری بیٹی کی عمر ہے، مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ میرے بارے میں اس طرح کی باتیں کیوں کررہی ہیں، میں 35 سال سے فلمی صنعت سے وابستہ ہوں اور آج تک کسی نے میرے بارے میں اس طرح کی بات نہیں کی۔

مزید :

کلچر -