سیف علی خان کی بیٹی سارہ فلم ’سمبا‘ کی کاسٹمیں شامل
ممبئی(نیٹ نیوز) اگر چہ یہ چہ مگوئیاں پہلے سے ہی تھی کہ بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی نوجوان بیٹی سارہ علی خان رنویر سنگھ کی آنے والی ایکشن فلم ’سمبا‘ میں نظر آئیں گی۔ ’سمبا‘ میں ان کے ساتھ ملایلم اداکارہ پریا پرکاش رومانس کرتی نظرآئیں گی۔ تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ فلم کی ٹیم نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو رنویر سنگھ کے ساتھ کاسٹ کرلیا۔فلم ساز کرن جوہر نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ 25 سالہ سارہ علی خان ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ ایکشن میں نظرآئیں گی۔
خیال رہے کہ ’سمبا‘ کی ہدایات روہت شیٹھی دے رہے ہیں، جب کہ فلم کو رواں برس 28 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ممکنہ طور پر سارہ علی خان کی پہلی فلم ’سمبا‘ ہی ہوگی کیونکہ ان کی فلم ’کیدرناتھ‘ کی شوٹنگ تاحال مکمل نہیں کی جاسکی۔