ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے،حمائمہ ملک

ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے،حمائمہ ملک
ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے،حمائمہ ملک

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے۔ خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔حمائمہ ملک نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی سپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر ہونی چاہئے۔

مزید : کلچر