الحمرا کلچرل کمپلیکس کے ہالز کا 23مارچ کو افتتاح تاخیر کا شکار
لاہور(آن لائن)الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہالز کا 23مارچ کو افتتاح تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ہال l اور ہال ll کو تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری تھا اور توقع کی جا رہی تھی کہ 23مارچ کو دونوں ہالز کو کھول دیا جائے گا تاہم پاکستان سپر لیگ کے میچز سے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم کی سکیورٹی سنبھال لی گئی جس کی وجہ سے الحمرا میں ہونیوالا کام التوا کا شکار ہو گیا ۔اب اس کا افتتاح اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے ۔
جس کے بعد ہال lاور ہال llکو اسٹیج ڈراموں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔