پاکستان جیسا ٹیلنٹ کہیں موجود نہیں،ثناء
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ثنا نے کہا ہے کہ ملک میں فلمی صنعت کے حالات تبدیل ہورہے ہیں اب لوگ پنجابی نہیں اردو فلمیں پسند کررہے ہیں ‘ فلم انڈسٹری اسی طرح کام کرتی رہی تو جلد دنیا میں اپنا مقام بنا لے گی۔انوں نے کہا کہ گو کہ آج کل چھوٹی سکرین پر کام کررہی ہوں لیکن ملکی فلم انڈسٹری کے بہتر ہوتے ہوئے حالات پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح پاکستان فلم انڈسٹری کام کرتی رہی تو جلد دنیا میں اپنا مقام بنا لے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ثناء نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا بھارت پہلے مقابلہ کرسکا ہے اور نہ ہی یہ آئندہ کر سکے گا کیونکہ ٹی وی ڈراموں کے حوالے سے پاکستان جیسا ٹیلنٹ کہیں موجود نہیں ہے۔